کوٹلی‘ورلڈٹی بی ڈے کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںملٹی میڈیابریفنگ کاانعقاد

پیر 25 مارچ 2019 15:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ورلڈٹی بی ڈے کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںملٹی میڈیابریفنگ کاانعقادکیاگیا۔ملٹی میڈیابریفنگ کے موقع پرایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان کوڈاکٹرمحمدسلیم نے ملٹی میڈیابریفنگ دی۔جبکہ اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ڈی ایم ایس ملک انصار،جسٹس(ر) چوہدری محمداسحاق،فارمااسسٹ فیصل چوہدری،ڈاکٹرراجہ مہتاب خان کے علاوہ دیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاکہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے لیکن قابل علاج ہے مسلسل دوہفتے یااس سے زیادہ کھانسی کی صورت میںقریبی ٹی بی مراکز سے فوری طورپررجوع کیاجائے ٹی بی کے مراکز میںڈاکٹرسے مفت معائنہ کرواکرٹی بی کی صورت میںمسلسل چھ ماہ تک علاج اورادویات استعمال کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہرسال دنیابھرمیںچوبیس مارچ کوٹی بی کاعالمی دن منایاجاتاہے ٹی بی سے بچائوکے حوالہ سے عوام میںحفاظتی انتظامات بے حدضروری ہیںچھینک آنے کی صورت میںمنہ اورناک کورومال سے ڈھانپ لیںکمرے اورروشن دان ہواداررکھیںتاکہ سورج کی روشنی سے ٹی بی کے جراثیم ہلاک ہوجائیںانہوںنے کہاکہ ٹی بی ودیگرمہلک امراض کے خلاف جدوجہدہمارااسلامی ملی اوراخلاقی فریضہ ہے دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی عبادت ہے اورمعاشرے کے ہرفردکی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میںموجودامراض میںمبتلاافرادکی علاج معالجے کے حوالہ سے ڈاکٹرزحضرات سے رابطہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرزدکھی انسانیت کی خدمت کرنے میںاپناکرداراداکررہے ہیںٹی بی کی علامات ظاہرہونے کی صورت میںٹی بی کے قریبی ہیلتھ یونٹ یاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں