موجودہ ملکی حالات اور واقعات کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،مظہر نیاز رانا

ضلع کے تمام انٹری پوائنٹس کی پڑتال کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں معیار اور رفتار کا خاص خیال رکھا جائے ،آفیسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں دفاتر میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ضلعی آفیسران کو ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانانے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات اور واقعات کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ضلع کے تمام انٹری پوائنٹس کی پڑتال کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں معیار اور رفتار کا خاص خیال رکھا جائے ،آفیسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں دفاتر میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری طیب ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈویژن میرپور سردارگلفراز خان ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے علاوہ تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم نے ضلع میں امن و امان ،ترقیاتی منصوبہ جات،بھارتی افواج کی بلا شتعال فائرنگ کے دوران شہید،زخمی ہونے والوں ،متاثرین کنٹرول لائن کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپ ،گوئی ترکنڈی ترپہ پل کی تعمیر اور لاری اڈہ کی جدید خطوط پر تعمیر بارے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ مجرموں کو سزائیں دلانے تک مقدمات کی موثر طریقے سے پیروی کی جائے پولیس آفیسران جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن کو مزیدتیز کریں ۔ تمام آفیسران خدمت کے جذبے سے کام کریں اور خدمات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نے کریں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہدیت کی کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے بھارتی فائرنگ کے دوران متاثرین کنٹرول لائن کی بحالی کے سلسلہ میں ریلیف کیمپ لگانے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی کار کردگی کو سراہا چیف سیکرٹری مطہر نیاز راناکہا کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کیا جائے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی منصوبوں میںکام کے معیار کو برقرار رکھا جائے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ملک و قوم کی ترقی کی کلید ہیں ملک و قوم کی ترقی ان ترقیاتی منصوبوں سے پیوستہ ہے تام ترقیاتی منصوبے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق مکمل کیے جائیںچیف سیکرٹری مطہر نیاز رانانے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے وقت پر اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں آفیسران ترقیاتی منصو بوں کو اعلی معیار اور ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے محنت لگن اور جذبے سے کام کریں ۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیا ز رانا ضلع کوٹلی پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور گارڈ آف ٓنر پیش کیا چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانانے احاطہ ڈی سی آفس میں ایروکیریا کا پودا بھی لگایا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں