کوٹلی، پولیو کے خاتمے کیلئے چار روزہ مہم کا افتتاح ڈی ایچ او آفس میں کردیا گیا

محکمہ صحت عامہ کوٹلی کی 355 ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے ہمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:58

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پولیوکے خاتمے کیلئے چار روزہ (22 تا 25 اپریل )پولیو مہم کا افتتاح ڈی ایچ او آفس میں کیا گیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم ،ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ ڈی ایچ او کوٹلی ، MSڈاکٹر سردار نصراللہ، ڈی ایس پی خواجہ قیوم ،محمدکامران گورسی ،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ فوزیہ ، ڈاکٹر ٖفدا بٹ ، انفارمیشن آفیسر سردا ر محمد اکمل خان ، محمد شفیع فوکل پرسن ضلع کوٹلی کے علاو،معززین شہر اورعوامی نمائئندے اور ملازمین محکمہ صحت عامہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر DHO ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم ،شرکاء میٹنگ اور نمائندگان پریس کو ضلع کوٹلی میں 4 روزہ قومی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی کی 355ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کوپولیوسے بچائوکے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیںپولیوسے بچائو کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نا صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ4 روزہ مہم کے دوران ضلع کوٹلی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلانے کے لیے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع کوٹلی کو39 یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئی39 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کی127177 بچوں کو کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کے لیے 65فکسڈ سنٹر اور359موبائل ٹیمیں اور20ٹرانزٹ پوائنٹستشکیل دیے گئے ہیں ۔

تمام ٹیموں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جس کی مانیترنگ ڈسٹرکٹ ٹیم کے علاوہ WHOکے نمائندگان کرینگے۔ انھوں نے عوام الناس، سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلوائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے کہا کہپولیو ٹیموں کی جانفشانی،محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مورخہ22تا25اپریل2019 پولیو مہم کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرینگے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے اپنے محکموں کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں