سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوٹلی نے پول پر پینا فلیکس نصب کرنے پر پابندی لگا دی

پیر 22 اپریل 2019 14:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سب ڈویژنل مجسٹریٹ میجر(ر) ناصر رفیق کے آفس سے جاری حکم میں بتایا گیا ہے کہ بلدیہ حدود کے اندر بجلی کے مختلف جگہ پر پول ہاء نصب شدہ ہیں جس پر مختلف جماعتوں ،ادارہ جات کے نمائندگان اُن پر اپنے پینا فلیکس لگا دیتے ہیں جو کہ سر اسر غلط ہے جو شخص بجلی کے پول پر پینا فلکیس نصب کرتا ہے اس کی وجہ سے کسی بھی وقت انسانی جان ضائع ہو سکتی ہے اور شہر میں گندگی کا سبب بھی بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضابطہ فوجداری مجریہ 1898جو فی الوقت آزاد کشمیر میں نافذالعمل ہے کی دفعہ 144کی ذیلی دفعہ (1 ) کی رو سے حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص /نمائندہ سیاسی جماعت و نمائندہ پر ائیویٹ ادارہ جات بلدیہ حدود کے اندر بجلی پول ہا ء پر پینافلیکس نصب نصب کروانے کا مجاز نہ ہو گا ۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی زیر دفعہ 188آزاد پینل کوڈ مجریہ 1860عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں