کوٹلی،11 سالہ عبدالصمد بان نالہ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا ،نعش ایک روز بعد نکال لی گئی

پیر 22 اپریل 2019 16:59

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) 11 سالہ عبدالصمد بان نالہ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا ،نعش ایک روز بعد نکال لی گئی ۔نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان گلہار کالونی میں سپرد خاک کر دیا گے ا، معصوم کی اچانک حادثاتی موت پر اہل علاقہ سوگ میں ڈوب گئے ہر آنکھ اشکبار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی سہ پہر بچے نالہ بان میں نہا رہے تھے کہ عبدالصمد ولد شہزاد نے چھلانگ لگائی اور ڈوب گیا ، عبدالصمد 3 بجے گھر سے گیا اور جب رات گئے واپس نہ آیا تو والدین کو تشویش ہوئی اور تلاش بسیار کے باوجود جب نہ ملا تو والد شہزاد نے تھانہ پولیس کوٹلی میں گمشدگی کی درخواست دے دی ۔

عبدالصمد کے ساتھ نہانے والے بچے جن میں متوفی کا حقیقی بھائی بھی شامل تھا ڈر کے مارے کسی کو کچھ نہ بتایا تاہم دوسرے روز سارا قصہ بیان کر دیا ۔ جب بات کھلی تو اہل علاقہ موقع پر گئے اور لاش کی تلاش شروع کر دی اور جلد ہی انہیں نعش مل گئی ۔ بچے کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ، سارا علاقہ 11 سالہ بچے کی حادثاتی موت پر سوگ میں ڈوب گیا ۔ عبدالصمد کو نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان گلہار میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں