فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی نے فتح پورتھکیالہ کے سرکاری گرلزہائیرسیکنڈری سکول موہڑہ دھروتی میںزیرتعلیم طالبات میںکتب،کاپیاںاور سکول بیگ تقسیم

بدھ 24 اپریل 2019 15:17

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی نے فتح پورتھکیالہ کے سرکاری گرلزہائیرسیکنڈری سکول موہڑہ دھروتی میںزیرتعلیم طالبات میںکتب،کاپیاںاور سکول بیگ تقسیم کئے۔اس حوالے سے گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول موہڑہ دھروتی میںایک تقریب کاانعقادہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماچیئرمین فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی انجینئرسردارمعظم سرفرازتھے جبکہ اس موقع پرجنرل سیکرٹری فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی میجر(ر) سرداروحیدخان،پرنسپل نصرت،(ر)ایڈیشنل سیکرٹری عبدالعزیزخان،سینئرصحافی سردارعبدالرئوف خان کے علاوہ مقامی عمائدین،سرکاری ادارہ کاسٹاف،طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فتح پورتھکیالہ سردارمعظم سرفرازنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کے عمل کویقینی بناکرغریب،مزدورکے بچوںکوروزگارکی فراہمی آسان بنادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی ایک رفاعی ادارہ ہے جوفتح پورتھکیالہ میںاپنی مددآپ کے تحت غریب،یتیم ولاچاربچوںکی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے مشن پرکام کررہاہے۔

ہماراادارہ سالانہ بنیادوںپر سرکاری تعلیمی اداروںمیںکتب،کاپیوںوغیرہ کی سہولت فراہم کررہاہے انہوںنے کہاکہ ہماراادارہ مستقبل میںدیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کام کرے گا ہماراادارہ مسلسل کئی سالوںسے مستحق طلباء وطالبات کویہ سہولت فراہم کررہاہے کسی بھی خطہ کے لوگوںکی ترقی وخوشحالی کادارومدارتعلیم پرہی ہوتاہے جس ملک وقوم میںتعلیم کواہمیت دی جاتی ہے وہ ہمیشہ زندگی میںلوگوںپراوران کے دلوںپرراج کرتے ہیںعلم ہی کی بدولت انسان جہالت اورگمراہی کے اندھیروںسے نکل کرعلم وآگاہی کی روشنی میںخدمات سرانجام دیتاہے انہوںنے کہاکہ کوئی بھی قوم مستحکم انسانی وسیلے کی بنیاداورتعلیم کے بغیر ترقی نہیںکرسکتی ترقی کے لیے درست علم اورصحیح لوگ بنیادی اہمیت اختیارکرگئے ہیںترقی یافتہ قومیںعلم کی اہمیت کی بنیادپرعالمی برادری میںمقام حاصل کیاہے دریںاثناء عوامی حلقوںنے فتح پورتھکیالہ ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین سردارمعظم سرفرازخان کورفاعی سرگرمیاں جاری رکھنے پرشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں