ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز زنانہ راجہ افتخار احمد خان کاضلع کوٹلی کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 17:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز زنانہ راجہ افتخار احمد خان نے اپنی جائے تعینات کے بعد ضلع کوٹلی کا دورہ کیا اس حوالہ سے عابدہ ملک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صدر معلمات کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ذکیہ خاتون ،ڈپٹی ڈی ای او فوزیہ اسلم ،اے ای اوز کے علاوہ ضلع بھر صدر معلمات نے شرکت کی اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز زنانہ راجہ افتخار احمد خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے این ٹی ایس کا نفاذرشوت اور شفارش کے کلچر کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے اب اعلی تعلیم یافتہ نوجوان محکمہ تعلیم میں اپنی قابلیت کی بنا پر بھرتی ہو رہے ہیں صدر معلمات اور اساتذہ خود کو رول ماڈل بنائیں انہوں نے کہا کہ ماتحتوں سے کام لینا ایک فن ہے تلخی کے بجائے اخلاق اور حوصلہ افزائی ذریعے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں اپنے سے سنیئر کا احترام اور ماتحتوں پر شفقت تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں