حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے تتہ پانی دریائے پونچھ پر تین اضلاع کو ملانے والے دریا پر جدید پل تعمیر

بدھ 15 مئی 2019 14:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) تتہ پانی تین اضلاع کے کے سنگم پر واقع انتہائی خوبصورت اور دلکش مقام ہے یہاں پر سیاحوں کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ویژن کی بدولت تتہ پانی ریسٹ ہاوس کے قریب دریائے پونچھ کے کنارے ایک خوبصورت پارک بنایا ہے جو کہ سیاحوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت آزاد کشمیر نے تتہ پانی دریائے پونچھ پر تین اضلاع کو ملانے والے دریا پر جدید پل تعمیر کیا ہے جس سے سیاحوں کو آمد و رفت میں سہولیات میسر آ رہی ہیں یوں تو تتہ پانی جو کہ ابلتے پانی کی وجہ سے قدرت کا انمول تحفہ ہے سیاح جہاں سر دیوں میں اس گرم پانی سے محظو ظ ہوتے ہیں وہاں گرمیوں میں تتہ پانی دریائے پونچھ کے کنارے بنائے گے پارک میں شام کے وقت دریا کے کنارے چلنے والی ٹھنڈی ہواوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں دور دراز سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک ریسٹ ہاوس پر فضا مقام پر بھی تعمیر کیا گیا ہے اللہ تعالٰی کا یہ قدرتی معجزہ ہے قدرت کے اس انمول تحفے سے آس پاس اور دور درازکے لوگ مستفید ہوتے ہیں سردیوں میں اس انمول تحفہ سے بھرپور فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں