کوٹلی ۔حلقہ کھاوڑہ سے کرنل(ر)راجہ یامین خان کی قیادت میں سیاسی شخصیات کی سالارہاؤس کوٹلی آمد،سردار سکندر حیات سے ملاقات

جمعرات 23 مئی 2019 15:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) حلقہ کھاوڑہ سے کرنل(ر)راجہ یامین خان کی قیادت میں سیاسی شخصیات کی سالارہاؤس کوٹلی آمد،سردار سکندر حیات سے ملاقات۔وفد نے سابق وزیراعظم کو مظفرآباد دورے کی دعوت دی، سالار جمہوریت نے کہا عید کے بعد کھنہ ہاؤس آؤں گا،کارکنان مجھے وہاں مل سکتے ہیں۔وفد میں شامل ایک بزرگ سالارجمہوریت کے ہاتھ عقیدت واحترام سے چومتے رہے۔

سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان سے ملاقات کے لیے آزادکشمیر بھر سے سیاسی شخصیات کی ’’سالارہاؤس‘‘آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ سے کرنل(ر)راجہ یامین خان کی قیادت میں چیئرمین سردار اصغر خان،سردار سکندر خان،سردار سرور خان،سردار خادم خان اور سردار محمد رشید خان نے سالار جمہوریت سے سالارہاؤس کوٹلی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے سالار جمہوریت کی صحت بارے دریافت کیا اور سردار سکندر حیات خان کی صحت مند لمبی عمر کے لیے دعا کی۔ وفد نے سردار سکندر حیات خان کو بتایا کہ مظفرآباد کے کارکنان بہت مایوس ہیں ،آپ اگر مظفرآباد تشریف لائیں تو سب لوگ آپ سے ملکر اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ وفدکی طرف سے مظفرآباد دورے کی دعوت پر سالار جمہوریت نے جواب دیا کہ عید کے بعد کھنہ ہاؤس اسلام آباد آر ہا ہوں ،وہاں آکر کارکنان مجھ سے مل سکتے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں