کوٹلی، سٹرکٹ بار کوٹلی کا تعزیتی اجلاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی

ہفتہ 25 مئی 2019 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سٹرکٹ بار کوٹلی کا تعزیتی اجلاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت صدرڈاسٹرکٹ بار کوٹلی سردار ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری جرل ڈسٹرکٹ بار طارق گجر ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب فاروق محمود کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں ملک شاہنواز ایڈووکیٹ،چوہدری رخسار ایڈووکیٹ،رفیق شاہین ایڈووکیٹ،تبارک شریف ایڈووکیٹ،تبارک سید ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالقیوم ایڈووکیٹ،رفیق اولوی ایڈووکیٹ،راجہ خورشید ایڈووکیٹ،چوہری جمیل ایڈووکیٹ،راجہ تبریز ایڈووکیٹ،وقار سلطانی ایڈووکیٹ ،مقبول گورسی ایڈووکیٹ سمیت ممبران بار کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں