کوٹلی، سالانہ امتحانات فرسٹ ائیر 2019 کے پیپرز کا پیپر ہونے سے پہلے آوٹ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں، پرنسپل الغزالی کالج آف سائنسز

ہفتہ 25 مئی 2019 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پرنسپل الغزالی کالج آف سائنسز کوٹلی میاں محمد اکرم نے کہا ہے کہ سالانہ امتحانات فرسٹ ائیر 2019 کے پیپر ز( کمسٹری۔

(جاری ہے)

شماریات،فزکس) کا پیپر ہونے سے پہلے آوٹ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں، آزاد کشمیر کے نظام تعلیم کو داٖغ دار کرنے والے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ان سب کو بلا تخصیص و تفریق ملازمتوں سے فارغ کے کے انہیں آنے والے لوگوں کے لیے عبر ت کا نشان بنایا جائے جس ریاست میں ہونہار طلباء دن رات ایک کر کے محنت کے بل پر بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہاں ایسے سازشی عناصر ان ہونہار طلباء سے دشمنی کر کے قومی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں جس پر کوئی توجہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں، ان خیالات کا اظہار پرنسپل الغزالی کالج آف سائنسز کوٹلی میاں محمد اکرم نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس قبیح جرم میں شامل تمام ملازمین کو بلا تخصیص و تفریق نوکری سے فارغ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ملازم اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے کا تصور بھی نہ کرے شارٹ کٹ سے بعض لوگوں کو نقل اور پیپر اٴْٓوٹ کرنے والے سازشی عناصر پورے آزاد کشمیر کے ہونہار طلبا و ط البات کے مجرم ہیں جو تمام طرح کے موسمی ،مالی،تغیرات کو برداشت کرتے ہوئے اپنے اپنے امتحانات کی تیاری کرتے ہیں اور مقابلے کے امتحانات میں حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں