کوٹلی، گرلز مڈل سکول منڈی کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ بیچ چوراہے چھوڑ کر کمپنی رفو چکر

ہفتہ 25 مئی 2019 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) گرلز مڈل سکول منڈی کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ بیچ چوراہے چھوڑ کر کمپنی رفو چکر،کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرد برد،بلڈنگ کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے کمپنی پر سارا نزلہ گراتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور کمپنی میری اپنی ذاتی رقم تعمیر پر خرچ کروانے کے بعد مجھے فنڈز دینے سے انکاری ہیں جس بنا پر گرلز مڈ ل سکول منڈی کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے جس کی ساری ذمہ داری کمپنی پر ہے جو کام کروا رہی تھی کروڑوں روپے سے بننے والی بلڈنگی بھوت بنگلہ بنی حکومت وقت کے ایوانوں کی طرف للچائی نظروں سے دیکھ رہی ہے اور سوال کر رہی ہے کہ ہے کوئی وزیر اعظم،ہے کوئی چیف جسٹس،ہے کوئی چیف سیکرٹری جو میری حالت زار پر رحم کرتے ہوئے مجھے پایائے تکمیل تک پہنچائے تاکہ مجھے قوم کے بچے اپنے مقدس فرض کی تکمیل کے لیے استعمال کر سکیں مگر کہیں سے کوئی جواب نہیں آ رہا ہے آزاد کشمیر میں موجود احتساب بیورو کب احتساب کرے گا جب مخلوق مٹ جائے گی، احتساب بیورو سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے گرلز مڈل سکول منڈٰ ی کی تعمیری خرد برد کو بازیاب کروائے تاکہ طالبات اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں