وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی کی خوشدامن کے انتقال پرجامعہ کوٹلی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 11 جون 2019 14:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی کی خوشدامن کے انتقال پرجامعہ کوٹلی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔وائس چانسلرجامعہ کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی کی خوشدامن کے انتقال پر جامعہ کے مرکزی ہال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر فنانس محترمہ صباحت اکرم ، پروفیسر سردار شاہد نذیر خا ن و دیگرشرکائے اجلاس نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ تعزیتی ریفرنس میں اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تعزیتی اجلاس کے آخر میں وائس چانسلرنے دعا اور تعزیت پرشرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں