پاورپراجیکٹ کمپنیوںکی پراگرس کم ہے جس کوبڑھانے کی ضرورت ہے‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

متاثرین کے مسائل قانون کے مطابق حل کئے جائیں اور متاثرین کے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹ کوپوراکیاجائے

جمعرات جون 18:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی صدارت میںگزشتہ دنوںسہنسہ میںمنعقدہونے والی کھلی کچہری میںمتاثرین گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسائل کے حل کے لیے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم سے ان کے آفس میںایشین ڈویلپمنٹ بنک،میراپاورپراجیکٹ کے نمائندگان نے ملاقات کی۔

ملاقات میںمتاثرین گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کے مسائل زیربحث آئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے پاورپراجیکٹ کمپنیوںکے نمائندگان کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے مسائل قانون کے مطابق حل کئے جائیں اور متاثرین کے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹ کوپوراکیاجائے ۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ پاورپراجیکٹ کمپنیوںکی پراگرس کم ہے جس کوبڑھانے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ متاثرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے پاورپراجیکٹ کمپنیوںکی طرف سے کسی قسم کی سست روی اورکوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میںتوانائی کے بحران پرقابوپانے میںمددملے گی پاورپراجیکٹس منصوبہ جات نہائت اہمیت کے حامل اورقومی منصوبہ جات ہیںان منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیرحکومت کوبھی واٹریوزچارجزسمیت مختلف ٹیکسوںکی صورت میںآمدن بھی حاصل ہوگی ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے متعلقہ کمپنیوںکے حکام پرزوردیاکہ وہ گلپورپاورپراجیکٹ اورکروٹ پاورپراجیکٹ کے منصوبہ جات سے پیداہونے والے ماحولیاتی مسائل کی روشنی میںایسے اقدامات کریںجن سے ان منصوبہ کی تکمیل کے دوران اورتکمیل کے بعدکسی قسم کے ماحولیاتی مسائل پیدانہ ہوں۔

اس موقع پرپاورپراجیکٹ کمپنیوںکے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوںکونبھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments