کوٹلی ،آباد ی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آباد کے زیر اہتمام واک نکالی گئی

بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا،وزیر مال سردار فاروق سکندر کا خطاب

جمعرات 11 جولائی 2019 15:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) آباد ی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آباد کے زیر اہتمام واک نکالی گئی واک کی قیادت آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندرخان نے کی جس میں محکمے کے مرد و خواتین ورکرز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پر اس دن کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ واک کا مقصد شہریوں میں آبادی کے کنٹرول اور چھوٹے خاندان کو رواج دینے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے وزیر مال نے کہا کہ چھوٹی آبادی کو اپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کوشاں رہنا چاہیے تا ہم اس کی کامیابی کے لیے علماء کرام ،نوجوان اور شہریوں کو مل کر جد و جہد کرنا ہو گی وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ آباد ی کو کنٹرول کرکے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں ،غذائی قلت اور پانی جسے اشو ز سے نمٹا جاسکتا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرخیز زمینوں پر مکا نات کی تعمیر سے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ دیگر اشوز بھی جنم لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اے ڈی سی راجہ فاروق اکرام ، چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمد خان ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سردار نصراللہ خان ، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ ، پاپولیشن آفیسرسردار سرفراز ، اے ڈی شہری دفاع سردار محمد رفیق۔ انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر انصار ملک ، ایکوا کشمیر کے ملک الیاس ،میڈیانمائندگان و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں