کوٹلی، سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن ،پانچ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

جمعرات 11 جولائی 2019 21:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن پانچ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 1کلو 110گرام چرس جبکہ دوسری کاروائی کے دوران تیس بوتل شراب اور ایک پسٹل تیس بور دو روند برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ اکمل کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف سردار شہزاد سرور نے ہمراہ خان راشد،زوالفقار علی راجہ عمران معہ نفری دوران پڑتال اسلحہ منشیات کومر لنک روڈ کے قریب مشکوک کیری ڈبہ ICT/119سے 1کلو 110گرام چرس ایک تیس بور پسٹل دو روند اور تیس بوتل شراب برآمد کر کے پانچ ملزمان راجہ وقار ولد عبدالمجید،شاہد ولدپرویز اختر،عاصم ولد عزیز،راشد خان ولد زراعت خان،احتشام ولد اسماعیل ساکنان سرہوٹہ نمبر دو کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9Bکے تحت پندرہ ضمن دو آرمز ایکٹ 3/4 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسی خیزانکشافات متوقع اس موقعہ پر شہزاد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں