کوٹلی‘ مون سون بارشوں میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 12 جولائی 2019 16:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) مون سون بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی زیرصدارت آفیسران کا اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ایکسین برقیات راجہ فیض اللہ خان،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ڈی ای اوزنانہ ذکیہ خاتون،اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ وحیدالرحمن،ڈی ایف اوسردارمحمدفاروق،پی ڈی ایس پی گلریزاختر،اے ڈی ایگری کلچر انواراقبال گورسی،ڈسٹرکٹ ڈیسزاسٹرمنیجمنٹ آفیسر شارق طلعت،ماجدخان،فیصل محمود،محمدمشتاق،مظہراقبال ودیگرضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمراعظم نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دئیے جبکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مون سون کے دوران تما م ادارے ہائی الرٹ رہیںگے۔ سیلاب کی صورتحال میں ایس ڈی ایم ای,ریسکیوودیگرمتعلقہ ادارے خصوصی طور پر الرٹ رہیںگے۔

انہوںنے کہاکہ بلدیہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تمام ادارے آپس میں رابطہ مزید بہتر کریں۔ پولیس،سول ڈیفنس، مقامی انتظامیہ، عوامی رضاکار، عوامی نمائندے،لوکل گورنمنٹ، سمیت دیگر ادارے خصوصی طور پر الرٹ رہیں گے۔ اجلاس میں تمام افسران نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ایس ڈی ایم ای, انتظامی ادارے،محکمہ سول ڈیفنس، پولیس،شاہرات، برقیات، محکمہ تعلیم،لائیوسٹاک،محکمہ خوراک،زراعت،ریونیو،سمیت دیگر ادارے ہمہ وقت ا لرٹ رہیں گے۔ تمام افسران نے اپنے محکمہ جات کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ وہ مون سون بارشوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں