آزاد کشمیر حکومت خطے کی ترقی ،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے پرعزم ہے‘راجہ محمد ایوب

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تعمیروترقی کے ہیروہیں‘ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل وصدرمسلم لیگ ن ضلع کوٹلی

بدھ 17 جولائی 2019 15:14

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل وصدرمسلم لیگ ن ضلع کوٹلی راجہ محمدایوب نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںخطے کی ترقی ،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اس سلسلہ میںحکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیںتعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے آزادخطہ میںتعمیروترقی کاعمل بلاتخصیص جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تعمیروترقی کے ہیروہیںتعمیروترقی اورعوام میںمسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کرسیاسی مخالفین کی نیندیںحرام ہوچکی ہیںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے آزادخطہ کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاسڑکوںکے جال بچھائے،صحت وتعلیم کے شعبوںمیںکروڑوںکے فنڈزدیے۔ سیاسی مخالفین جتنے بھی پروپگنڈے کریںعوام ان مستردشدہ لوگوںکے جھانسے میںنہیں آئیںگے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی بلکہ2021کے الیکشن میںبھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت قائم کرکے عوامی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کاسفرجاری رکھے گی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں