کوٹلی، زراعت آفس میں ٹرنینگ کا انعقاد ،کسانوں ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور این جی اوز کے نمائندوں کی شرکت

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:53

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس خان نے وزیر زراعت مسعود خالد اور سیکرٹری زراعت راجہ طارق مسعودکے احکامات کی روشنی میںزراعت آفس میں ٹرنینگ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں کسانوں ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور NGOS کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس خان نے زمینداروں کو بتایا کہ جب تک ہم اپنے قدرتی وسائل کا بہتر استعمال نہیں کریں گے اس وقت تک ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ہمیں اپنی زمینوں کو آباد کر کے اپنی اور اپنے ملک کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہو گا ۔

انہوں نے زمینداروں کو جدید طریقہ کاشتکاری ،منافع بخش سبزیات کی کاشت ،بیماریوں ،کیڑوں کے کنٹرول ،علاقہ کی مناسبت سے پھلدار پودہ جات کی اقسام اور طریقہ کاشت بارے بتایا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شفقت محمود نے کچن گارڈ ننگ کی اہمیت اور فوائد بارے جبکہ ظہور احمدہارٹیکلچرآفیسر نے گاجر بوٹی کے نقصانات اور حفاظتی تدابیر بارے بتایا ۔

انوار الحق گورسی نے ٹرنینگ کی اہمیت اور منظم فارمر گروپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ زمینداروں نے اس پروگرام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام یونین کونسل اور دیہات کی سطح پر ہونے چاہیے ۔آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ زراعت نئے عزم کے ساتھ ہروقت زمینداروں کی خدمت کے لیے تیار ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں