پو لیس تھانہ سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار

منگل 23 جولائی 2019 16:49

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) پولیس تھانہ سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری، 2 منشیات فروش، 1 اشتہاری، 1 عدالتی مفرور گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پر،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری کی قیادت میںایس آئی اشتیاق علی،اے ایس آئی ایاز ممتاز،تفتیشی ہیڈکانسٹیبلان محمد خلیل، عبدالغفار، عبدالقیوم، محمدجمیل، ڈی ایف سی بوستان،سفیان،عابد شاہ اور دیگرنے کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان رضوان عرف منگو سکنہ پلہتر سے 425 گرام چرس، 108 گرام ہیروئین، ملزم عاطف عرف آتی ولد عاشق سکنہ نورپور ڈنہ کے قبضہ سے 30 بور پستول معہ 2 میگزین 6 دانہ راوند برآمد کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ 1 اشتہاری مجرم عابد ولد عطا سکنہ کھڈ اگہار، عدالتی مفرور مطلوب ولد شوقین سکنہ جنجوڑہ تتہ پانی گرفتار کر لیے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں