وزیر مال آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر کا حلقہ فتح پور تھکیالہ میں مصروف ترین دن

وفات شدگان کے گھروں میں فاتحہ خوانی، شاد ی کی تقریب میں شرکت

منگل 23 جولائی 2019 19:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے حلقہ فتح پور تھکیالہ میں مصروف ترین دن گزرا وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے حلقہ فتح پور تھکیالہ میں وفات پا نے والے صوفی علی اکبر مرحوم ، سردار ظہور کے والد محترم مرحوم ، ملک محمود مرحوم اور سردار نثار خان مرحوم کے گھروںمیں جا کر فاتح خوانی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے سابق صدر بار فتح پور تھکیالہ سردار محمد مجید خان ایڈووکیٹ کے لخت جگر سردار ماجد خان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے سردار ماجد خان کو رشتہ ازواج میں میں منسلک ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں