دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی‘راجہ اسد اللہ خان

پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائے گی

بدھ 21 اگست 2019 14:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) رہنما مسلم لیگ ن راجہ اسداللہ خان آف کھوئیرٹہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائے گی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم اور طاقت کے زور پر انہیں اپنا غلام بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے قوم کے اندر جو ش و خروش اور جذبہ حب الوطنی موجود ہی انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی جو ناکام کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے آزاد کشمیر کا بچہ بچہ اس پار کے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہے کنٹرول لائن ایک خونی لکیر ہے اس کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے کشمیریوں کی آج تیسری نسل اپنے سروں کی فصلیں کٹوا رہی ہے جو خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ تعالیٰ شہداء کشمیرکاخون رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں