پولیس چوکی سرساوہ ان ایکشن سنگین نوعیت کے مقدمات میں دو اشتہاری مجرم سمیت منشیات فروش گرفتار

جمعہ 23 اگست 2019 11:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پولیس چوکی سرساوہ ان ایکشن سنگین نوعیت کے مقدمات میں دو اشتہاری مجرم سمیت منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل اور ایس ایچ او تھانہ کوٹلی چوہدری شہزاد کی ہدایت پر چوکی آفیسر عدنان صابر نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے سنگین نوریت کے مقدمات میں اشتہاری مجرمان محمد اظہر ولد کالا خان اور محمد قدیر جو کے مقدمہ علت نمبر281/1بجرائم APC/337/A1337/AF1/337/F5میں پولیس کو مطلوب تھے کو ادھے نلی کے مقام پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک اور کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ماجد ولد مقصود کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 320گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9B کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں