آزاد کشمیریونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی کی تقریب حلف برداری ،وزیر اطلاعات آزاد

کشمیر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،اس سے وابسطہ افراد نے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے ،معاشرتی خرابیوں کی نشاندھی کرنے کیلئے مشکل حالات میں بھی جاندار کردار ادا کیا،تمام صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے،راجہ مشتاق منہاس

پیر 16 ستمبر 2019 17:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی کی تقریب حلف برداری ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمدمنہاس نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس ستون سے وابسطہ افراد نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی اد اکی ہیں اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرتی خرابیوں کی نشاندھی کرنے کے لیے مشکل حالات میں بھی جاندار کردار ادا کیا ہے جس پر تمام صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے تعمیری صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں میڈیاکے کردار سے انکار ممکن نہیں عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس کے تقدس کا خیال رکھا جائے قلم کی حرمت عوام الناس کے مفاد کے لیے استعمال کی جائے میڈیا اس وقت دنیا کا بہترین ہتھیار ہے ایل او سی پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بین الاقوامی برادری تک پہنچانے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی کی نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی بہت کڑی آزمائش میں ہیں انہوں نے بھارتی جبر کو کمال ہمت سے اس خاطر سہا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل مقصود سمجھتے ہیں اور موجودہ حالات میں جبکہ وہ ایک جیل میں مقیم ہیں اور ان پر زندگی مشکل ترین بنا دی گئی ہے ایسے میں صحافی برادری ان کی آواز بن کر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں ان کی بھرپور مدد کر سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بر سر پیکار کشمیری عوام کو یقینی طور پر کامیابی ملے گی ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کے موقف کی بھر پور ترجمانی کرنے کے لیے موجود ہیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتے ۔وزیر اطلاعات کا استقبال مرکزی صدر آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس راجہ نثار احمد خان اور ضلعی صدر شوکت محمود قمر چیف الیکشن کمشنر سردار عبدالرحمان نے کیا۔

حلف اٹھانے والوں میں ضلعی صدر سمیت سردار عبدالرووف ،محمد بشیر بیگ،سیف اللہ چوہدری،سید بشارت بخاری،چوہدری عمر خطاب،محمد ندیم چوہدری،محمد فیصل،محمد جمیل خان،محمد ادریس فاروقی،محمد شمریز کیانی،شامل تھے۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں