مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیوں نہیں نظر آرہے ہیں،شاز اکبر چوہدری

منگل 17 ستمبر 2019 16:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیوں نہیں نظر آرہے ہیں ،اقوام عالم کی بے بسی اور دوغلی پالیسی عیاں ہو چکی ہے،یورپی ممالک امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ،پاکستان میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آرہے ہیں ،امریکہ سمیت کسی بھی غیر مسلم ملک سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا پاکستان میں عورت مارچ کرنے والی خواتین مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے لیے مارچ کیوں نہیں کر رہی ہیں ، ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کے تمام ادارے خاموش ہیں ،مسئلہ کشمیر کا حل اب مذاکرات سے حل نہیں ہو نے والا،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جہاد ناگزیر ہو چکا ہے ،امت مسلمہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری بھی باعث تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ہوٹلوں پر عورتوں کے حقوق کے لیے سیمنار کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی عورتوں کے حقوق کی لیے بھی کچھ کریں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں