جامعہ کوٹلی آزادجموں و کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد

ٓآرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کی شدید الفاظ میںمذمت

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) جامعہ کوٹلی آزاد جموں وکشمیرکے شعبہ قانون کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات اساتذہ و دیگر اسٹاف نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی، سیکرٹری (ر) ڈاکٹر محمود الحسن، حریت وہنما محمود اختر ایڈوکیٹ، ڈین سوشل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹرمحمد معروف خان، چئیرمین شعبہ قانون ڈاکٹر سردار وقار خان عارف اور عمر فاروق نے خطاب کیا ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلباء و طالبات کو کشمیرکے تاریخی و موجودہ صورتحال کے قانونی پس منظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارتی ریاستی و آئینی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کرفیو اور جبر و تشدد سے بھارت نے اس جنت نظیر خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا ہے، لیکن ان اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا اگر اقوام عالم نے فوری نوٹس نہ لیا تو اس خطے سے سلگنے والی چنگاری پوری دنیا کو راکھ کا ڈھیر بنا دے گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر وفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا جائے اور مظلوم کشمیر یوںکو ناجائز بھارتی تسلط سے نجات دلائی جائے انہوں نے سیمینارکے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میںشعبہ قانون کے لیکچرار عمر فاروق نے قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، جس کے بعد آزادی کشمیر کی دعا سے سیمینار کا اختتام ہوا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں