کوٹلی‘گورنمٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کے معطل دو ملازمین انکو ا ئری میں قصور وار ثابت

منگل 15 اکتوبر 2019 12:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنمٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کے معطل دو ملازمین انکو ا ئری میں قصور وار ثابت‘ انکوائری آفیسر نے رپورٹ ڈی ای او کو پیش کر دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں فوزیہ اسلم نے مورخہ 11-9-19کو گورنمٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کا اچانک معائینہ کیا تو ملازمین کی حاضری چیک کرنے پر دو ملازمین محمد الیاس چوکیدار اور محمد الیاس خاکروب کو ادارہ سے دوران ڈیوٹی غیر حاضر پایا اور ان دونوں کے خلاف شکایا ت تھی کے یہ اپنے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی و حکم عدولی کے مرتکب ہوتے ہیں جس پر ڈی ای او نسواں نے دونوں ملازمین کو فوری ملازمت سے معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ آفیسر ایجوکیشن نسواں کو انکوائری آفیسر مقر ر کرتے ہوئے دس یوم میں رپورٹ طلب کی تھی جس پر اسسٹنٹ آفیسر ایجوکیشن زنانہ نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جاری کرتے ہوئے رپورٹ میں لکھا کے دونوں ملازمین پر ادارہ کا جملہ سٹاف اور صدرمعلمہ ان کی ڈیوٹی اور کام سے غیر مطمین پائے گے دونوں ملازمین نے اپنا سروس ریکارڈ اپنے پاس رکھا ہوا ہے جو دوران انکوائری ملاحظہ کے لیے ا ن سے لیے گئے ہیں اور نامکمل بھی تھا جو بعد از ملاحظہ و تکمیل انکوائری صدر معلمہ کی تحویل میں دیا جائے گا اور یہ کے محمد الیاس چو کید ار رینٹ اے بائیک کا کام بھی کرتا ہے اور اس کی توجہ نوکری کے بجائے اسی کاروبار پر زیادہ ہے جبکہ محمد الیاس خاکرو ب نے اپنا رکشہ رکھا ہو ا ہے جو کو وہ بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتا ہے اور اپنی ڈیوتی پر توجہ نہ دیتا ہے صفائی کا نظام ناقص ہے سکول میں جا بجا جا لے لگے ہوئے ہیں اور واش رومز میں بھی گند گی پائی گئی جبکہ سٹاف اور طالبات کے لیے رکھی گئی پینے والے پا نی کے لیے استعما ل ہونے والی ٹینکی کی بھی صفائی ستھرائی نہیں کی جاتی اور ٹامٹول سے کام لیا جاتا ہے رپورٹ انکوئری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کو ارسال کر دی گئی جس پر ہر دو ملازمین کے خلاف کاروائی کی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں