شہریوں کے جان ومال اور املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے‘ایس ایس پی راجہ محمد اکمل

پولیس آفیسران،اہلکاران خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہو کر کام کریں ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی داد رسی کریں

منگل 15 اکتوبر 2019 13:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی راجہ محمداکمل نے کہاہے کہ شہریوں کے جان ومال اور املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے پولیس آفیسران،اہلکاران خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہو کر کام کریں ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی داد رسی کریںپولیس آفیسران،اہلکاران کوعوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگاتاکہ معاشرے سے جرائم کاخاتمہ ہوسکے۔

تبادلہ جات اورتقرریاںسروس کاحصہ ہوتی ہیںمحکمہ پولیس میںبھی جزاوسزاکاعمل ہے بہترین کارگزاری کرنے والوںکو پروموٹ بھی کیاجاتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ہیڈکانسٹبیل محمدحنیف ملک کواے ایس آئی ترقیاب ہونے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ڈی ایس پی چوہدری عنصرکرامت،انسپکٹرجمال سبحانی ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راجہ محمداکمل نے کہاکہ ہیڈکانسٹیبل محمدحنیف ملک کواے ایس آئی ترقیاب ہونے پرمبارکبادپیش کرتاہوںاورامیدکرتاہوںکہ وہ اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض محنت،لگن اورایمانداری سے سرانجام دینگے۔انہوںنے کہاکہ پولیس آفیسران وہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاںقانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیںپولیس آفیسران،اہلکاران اپنے فرائض منصبی ایمانداری ،دیانتداری ،فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سرانجام دیںانہوںنے کہاکہ پولیس ملازمت عبادت کادرجہ رکھتی ہے منشیات فروشی سمیت دیگرمجرمان قانون شکن عناصراورمجرمان اشتہاریوںکوکیفرکردارتک پہنچانا پولیس کابنیادی واولین فریضہ ہے مظلوم کی مدد اورظلم کے خلاف قانونی کاروائی ایمانداری اورانصاف کے تقاضوںکے مطابق کریںپولیس آفیسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکرکے دنیااورآخرت دونوںمیںسرخروہوسکتے ہیںانہوںنے کہاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سماج دشمن عناصرسے نمٹناان کوکیفرکردارتک پہنچاناآپ کابنیادی فریضہ ہے مجسٹریٹس عوام کوہرطرح کاریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاںوقف کردیں۔

تقریب کے اختتام پرڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ڈی ایس پی چوہدری عنصرکرامت،انسپکٹرجمال سبحانی سمیت دیگرپولیس آفیسران وہلکاران نے ہیڈکانسٹیبل محمدحنیف ملک کواے ایس آئی ترقیاب ہونے پرمبارکبادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں