تعلیمی بورڈ میرپور کی طر ف سے ضلعی اور بین الاضلاعی کھیلوں کے سالانہ مقابلہ جات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف داد خان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ میرپور کی طر ف سے ضلعی اور بین الاضلاعی کھیلوں کے سالانہ مقابلہ جات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے شیڈول کے مطابق یہ مقابلہ جات 18تا 19اکتوبر2019کو اتھلیٹکس بوائز ہائی سکول رولی ، 21اکتوبر2019رسہ کشی،والی بال ہائی سکول رولی ، 22اکتوبر2019کرکٹ خاور شہید (بیلا)اسٹیڈیم کھوئی رٹہ ،23اکتوبر2019سیمی فائنل و فائنل کرکٹ خاور شہید (بیلا)اسٹیڈیم کھوئی رٹہ ،25اکتوبر2019فٹ بال ، بیڈ منٹن پائلٹ ہائی سکول کوٹلی و ہوائی جہاز گرائونڈ کوٹلی اور 26اکتوبر2019کراس کنٹری و دیگر پائلٹ ہائی سکول کوٹلی میںہونگے ہر تحصیل کی ونر اور رنر ٹیمزان مقابلہ جات کی اہل ہیںبمطابق پروگرام مقابلہ جات میں حصہ لیا جائے تحصیل فتح پور تھکیالہ سے والی بال کے مقابلہ جات میں ہائی سکول فتح پور کھنڈہار اور ہائی سکول پناگ شریف کی ٹیمیں شرکت کریں گی تحصیل سطح پروالی بال کے مقابلہ میں ہائی سکول جندروٹ اور ہائی سکول ڈبسی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر الگ سے کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں