کوٹلی،دھمول سپورٹس کمپلکس میںبیڈمنٹن کے فائنل میچ کی تقریب

نوجوان کی جسمانی نشوونمااورمثبت سرگرمیوںکے لیے کھیلوںکاانعقاداحسن اقدام ہے‘مقررین نوجوان سوشل میڈیاکے ذریعے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کویقینی بنائیںہم مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوںکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) دھمول سپورٹس کمپلکس میںبیڈمینٹن کے فائنل میچ کی تقریب۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میئرآف لوٹن طاہرمحمودملک اورایس ایس پی راجہ محمداکمل تھے۔تقریب میںصدرڈسٹرکٹ بارظہیربابرچغتائی،ڈین یونیورسٹی آف کوٹلی مشتاق اے ساجد،سابق چیئرمین ملک فیض احمد،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیرمحمدحنیف ملک،سپورٹس آفیسرسردارمحمدیاسین،پروفیسرچوہدری محمدامتیاز،ماجدفیض ایڈووکیٹ،ڈاکٹرریاض، انواراحمدکے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،میئرآف لوٹن طاہرمحمودملک،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیر حنیف ملک ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاںگرائونڈآبادہوتے ہیںوہاںہسپتال ویران ہوتے ہیںنوجوان کی جسمانی نشوونمااورمثبت سرگرمیوںکے لیے کھیلوںکاانعقاداحسن اقدام ہے سابق سیکرٹری مالیات ملک محمدصادق نے سپورٹس کمپلکس بناکرنوجوانوںکومثبت سرگرمیوںکی طرف راغب اورکھیلوںکوفروغ دینے کابہترین پلیٹ فارم مہیاکیاہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندجسمانی سرگرمیوںپربھی بھرپورتوجہ دے آنے والادور آپ نوجوانوںکاہی ہے آپ نے ہی ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے مقررین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرظلم کابازارگرم کررکھاہے نوجوان سوشل میڈیاکے ذریعے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کویقینی بنائیںہم مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوںکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیںاورانشاء اللہ تعالیٰ ہرقدم پران کاساتھ دیںگے۔

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،میئرآف لوٹن طاہرمحمودملک،ایس ایس پی راجہ محمداکمل ودیگرنے بیڈمنٹن کافائنل جیتنے والی ٹیم کوشیلڈز جبکہ ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم، صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیر حنیف ملک نے میئرآف لوٹن طاہرمحمودملک کوشیلڈبھی دی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں