موجودہ حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کوجدیدتقاضوںسے ہم آہنگ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،ناصر حسین ڈار

ٹریفک قوانین کی عملداری کے سلسلہ میںکوئی رورعائت نہیںہو گی، آزادکشمیرکی پبلک ٹرانسپورٹ کوٹرانسپورٹ پالیسی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے،زائدکرایہ وصول کرنے والوں اورمقررہ تعدادسے زائد سواریاںبٹھانے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے جملہ افسران اورملازمین اپنے فرائض منصبی قانون وقاعدے کے مطابق اداکریں،وزیرٹرانسپورٹ ، وائلڈ لائف فشریزآزاد کشمیر

پیر 21 اکتوبر 2019 18:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آزادکشمیرکے وزیرٹرانسپورٹ ، وائلڈ لائف فشریزناصرحسین ڈار نے کہا ہے کہ موجوجودہ حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کوجدیدتقاضوںسے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ٹریفک قوانین کی عملداری کے سلسلہ میںکوئی رورعائت نہیںہو گی آزادکشمیرکی پبلک ٹرانسپورٹ کوٹرانسپورٹ پالیسی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے کھٹارا،ناکارہ،زائدالمعیادگاڑیوںپبلک ٹرانسپورٹ کے طورپراستعمال نہیں ہو نگی ٹرانسپورٹ کوقانون وقاعدے اورٹرانسپورٹ قوانین سے ہم آہنگ کیاجائے گاآزادکشمیربھرمیںمسافت کے لحاظ سے کرایوںکاتعین کیاجائے زائدکرایہ وصول کرنے والوں اورمقررہ تعدادسے زائد سواریاںبٹھانے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے محکمہ ٹرانسپورٹ کے جملہ افسران اورملازمین اپنے فرائض منصبی قانون وقاعدے کے مطابق اداکریںملازمین روٹ پرمٹ جاری کرتے وقت ٹرانسپورٹ پالیسی کوفالوکریں آزادکشمیرکے دوردرازپسماندہ پہاڑی علاقوںمیںلوگوںکومعیاری اورسستی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاس سلسلہ میںآزادکشمیرکواضلاع سے اضلاع تک ملانے والی سڑکوںکومعیاری بنایاجارہاہے تا کہ لوگوںکوبہترین سفری سہولیات میسرہو سکیںحکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے موجودہ حکومت کی قانون و آئین کی بالا دستی ، میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیںمودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پربلا اشتعال فائرنگ کر کے جنوبی ایشیاء کے امن کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے کشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاو س میں ٹرانسپورٹ ، وائلڈ لائف فشریز کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگز میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ گلزارحسین ، ڈائریکٹر وائلڈ لائف فشریز چوہدری رزاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم ، پرائیویٹ سیکرٹری سردار آفتاب احمد،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ایوب ، ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم ، پراجیک منیجر مہاشیر پرویز ،ٹریفک پولیس سرجنٹ چوہدری نوید الطاف ، محمد سلمان و دیگر متعلقین نے شرکت کی میٹنگ میں لاری اڈہ کوٹلی میں بہتری کے لیے بلدیہ بطور لائسنس ہولڈر ، سالانہ آمدن کا حساب کتاب ،طریقہ کار ،اخراجات ، صفائی ستھرائی کے حوالہ سے لائحہ عمل ، بے ہولڈرزکو الاٹمنٹ کا طریقہ کار، ٹائم ٹیبل (مدت) ، اڈہ کی اپ گریڈیشن کے لیے PC1کی تیاری ، تجاویز ۔

نکاسی آب کا انتظام ، واش روم ، ویٹنگ روم ، مسافروں کی ضرورت کے مطابق اڈہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، اوور لوڈنگ کا خاتمہ ،بدوں روٹ پرمٹ ، بدوں فٹنس چلنے والے گاڑیوں کے خلاف کارروئی،پرائیویٹ کیری ڈبہ ( زیر استعمال کمرشل کیٹگری ) کورٹ پرمٹ کی اجرائیگی ، پالیسی کے حوالے سے میٹنگ کا فیصلہ ، کرایہ نامہ پر مکمل عملدر آمد کے لیے موثر حکمت عملی ، حل طلب مسائل ٹرانسپورٹران کے حوالے سے گفت و شنید ،اور بدوں منظوری غیر قانونی اڈہ جات ، سٹینڈز کا خاتمہ کے حوالہ سے تجاویز زیر غور آئیں اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ ناصرحسین ڈار نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر اس سسٹم کو چلانا ہے ٹراسپورٹر حضرات عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں ٹرانسپورٹ ہماری بنیادی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںخطہ میںتعمیروترقی کے کام بلاتخصیص ہورہے ہیںلوگوںکوسفری سہولیات کی فراہمی کے لیے معیاری سڑکات بناکردی جارہی ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار ،باوقار اور مالی وسائل بڑھانے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے آزاد خطہ معاشی ا قتصادی ترقی کے ٹریک پر آگیا ہے موجودہ حکومت برادری و علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر میرٹ کے مطابق خطہ کے مسائل حل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کے شہریوں پر بلا شتعال فائرنگ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کے رشتے کو کمزرو نہیں کر سکتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کو بین الاقوامی برارادری نے بھانپ کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھر پور حمایت شروع کر دی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بیرون ممالک اپنے دورں میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کر کے آزادی کی منزل کو قریب سے قریب تر کردیا ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں