عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کروانے کے لیے مودی پر دبائو بڑھائے‘راجہ محمد ایوب خان

آرٹیکل 370اور35Aکا خاتمہ اور کشمیر پر قبضے کو مستحکم کرنے کا مودی کا خواب اس کے گلے پڑ چکا ہے‘ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل، پاکستان مسلم ن ضلع کوٹلی کے صدر راجہ محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کروانے کے لیے مودی پر دبائو بڑھائے مودی سن لے کشمیری اس کے سامنے جھکنے والے نہیں کشمیری اپنی آزادی کے لیے 72سالوں سے قربانیاں دیتے آرہے ہیں آرٹیکل 370اور35Aکا خاتمہ اور کشمیر پر قبضے کو مستحکم کرنے کا مودی کا خواب اس کے گلے پڑ چکا ہے کشمیر کی تحریک کو دبانا بھارت کے بس میں نہیں رہا کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے نہتے عوام پر گولہ باری قابل افسوس اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اجاگر کر کے کشمیریوں کے حقوق کی صیح معنوں میں ترجمانی کی ہے ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل، پاکستان مسلم ن ضلع کوٹلی کے صدر راجہ محمد ایوب خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات اور انسانیت سوز مظالم کے نتیجہ میں پوری دنیا کی توجہ کا محور و مرکز بن چکا ہے بھار ت کی جارحیت سے خطہ کا امن دائو پر لگ چکا ہے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے دلیر عوام کی استقامت میں کمی نہیں لاسکتی اقوم عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث بننے والے مودی سرکار کے جنونی ہاتھ کو روکے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں