ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی رفتار، معیار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

کوٹلی میںجاری ترقیاتی منصوبوںپرکوالٹی میٹریل کااستعمال یقینی بنایاجائے ، افسران منصوبہ جات پرکام کی رفتارتیز کریں،ڈاکٹر عمر اعظم

جمعرات 14 نومبر 2019 17:16

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) حکومت آزادکشمیرکی طرف سے ضلع کوٹلی میںجاری ترقیاتی منصوبوںپرکام کی رفتاراورمعیار کاجائزہ لینے کے لیے ضلعی آفیسران کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کی۔جبکہ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق، ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،چیف آفیسرسردارعقیل محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ وحیدالرحمن،ایکسین برقیات قاضی خالدعزیز،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل، ایکسین شاہرات سیدامجدعلی شاہ،ایکسین برقیات خالدصدیق، ایکسین پبلک ہیلتھ سرداراجمل مصطفی، ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ، ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،انفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،ڈی ڈی ایم اوشارق طلعت، ایس ڈی اوکے ڈی اے محمدوسیم کے علاوہ دیگرمتعلقین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی میںجاری ترقیاتی منصوبوںپرکوالٹی میٹریل کااستعمال یقینی بنایاجائے ترقیاتی محکموںکے آفیسران منصوبہ جات پرکام کی رفتارتیز کریںترقیاتی منصوبہ جات کے دستیاب فنڈزکواستعمال میںلاکران کوبروقت مکمل کیاجائے اوران میںاستعمال ہونے والے میٹریل کاخاص خیال رکھاجائے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ کوتاہی کے مرتکب آفیسران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گاترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میںکسی قسم کی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان عوام کی فلاح وبہبودکے لیے دن رات کوشاں ہیںاورترقیاتی منصوبہ جات پرخطیررقوم خرچ کررہے ہیںترقیاتی منصوبہ جات کوبروقت مکمل کیاجائے غیرضروری تاخیرہرگزبرداشت نہ کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہائت اہم ہے اوراس مقصدکے لیے عوامی نمائندے اورسرکاری آفیسران بہم کوآرڈنیشن سے کام کررہے ہیںانہوںنے ہدائت کی کہ ترقیاتی محکموںکے سربراہان جاری منصوبوںکی کڑی نگرانی کریں اوراعلیٰ کوالٹی میٹریل کے استعمال کویقینی بنایاجائے۔اس موقع پرضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ جات اورسردارسکندرحیات خان سپورٹس سٹیڈیم کے بارے ملٹی میڈیابریفنگ دی اورڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کویقین دلایاکہ ان کے متعلقہ منصوبہ جات وترقیاتی کام معیاری اورمقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں