ْ سینئرقانون دان راجہ انعام اللہ کاایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیربنناخوش آئندہے‘راجہ محمد ایوب

جمعہ 15 نومبر 2019 15:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،چیئرمین کے ڈی اے راجہ محمدعقیل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اعجازبھٹی اورلیگی رہنما ملک محمدجمیل صدیقی نے کہاہے کہ سینئرقانون دان راجہ انعام اللہ کاایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیربنناخوش آئندہے ایڈووکیٹ جنرل حکومت اورعدلیہ کے درمیان ایک پل کاکرداراداکرتاہے اورقانونی معاملات پرحکومت کی جہاںپررہنمائی کرتاہے وہیںپربہت سارے مسائل بھی حل کرتاہے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ ایک قابل اور لائق قانون دان ہیںان کے ایڈووکیٹ جنرل بننے سے کیسوںکی جلدسماعت ہوگیاورفیصلہ جات بھی وقت پرہونگے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،چیئرمین کے ڈی اے راجہ محمدعقیل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اعجازبھٹی اورلیگی رہنما ملک محمدجمیل صدیقی نے سینئرقانون دان راجہ انعام اللہ کوایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیربننے پرمبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوںکااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں