ڈگار جنگل میں سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی موت پہاڑی سے گرنے کے باعث ہوئی‘پوسٹ مارٹم رپورٹ

جمعہ 15 نومبر 2019 15:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ڈگار جنگل میں سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت پہاڑی سے گرنے کے باعث ہوئی ،اس کے دونوں بازو اور دونوں پاوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہو ئی تھی، جس سے ابتدائی نتیجہ اخذ کیا گیا، جبکہ خاتون کے بیٹے نے بھی تھانہ پولیس ناڑ کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کے ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیںوالد کی موت اتفاقیہ حادثہ ہے، تاہم مذکورہ خاتون کا شوہر تا حال لاپتہ ،جس کی تلاش میں پولیس اور مقامی افراد نے پورا ڈگار جنگل چھان مارا، خاتون کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (بدھ) کے روز نلہ ڈگار کے جنگل میں میاں بیوی بکریاں چرانے کے لیے صبح کو گھر سے گئے شام کو بکریاں اکیلی گھر واپس آنے پر ان کے بچوں نے اپنے طو ر پر اپنے والدین کی تلاش کی نہ ملنے پر بڑے بیٹے زبیر ولد شیرا نے تھانہ پولیس ناڑ کو تحریری درخواست دی تھی کے ا س کے والدین بکریاں چرانے کے لیے صبح کو قریبی جنگل میں گئے تھے ابھی تک لا پتہ ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ ناڑ راجہ صداقت نے ہمراہ نفری جنگل میں تلاش کے لیے ان کے بیٹوں کے ہمراہ گئے تو دوران تلاش پہاڑی سے نیچے دیکھنے پر خاتون کی نعش نظر آئی جس کو قبضہ میں لے کر شناخت کی تو بچوں نے اپنی والدہ زیورا بی بی کی تصدیق کی جس پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نعش بچوں کے حوالے ک ر دی گئی جہاں پر گزشتہ روز شام چھ بجے نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون کی موت انچائی سے گرنے کی وجہ سے ہوئی تاہم خاتون کا شوہر شیرا ابھی تک لاپتہ ایس ایچ او تھانہ ناڑ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کے تین دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مذکورہ شخص دستیاب نہ ہو سکا اس کی تلاش جاری ہے -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں