حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، سیاحت، صنعت وزراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،سردار مسعود خان

ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو امن کو گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،یونیورسٹی آف کوٹلی میںانٹرنیشنل سائنس کانفرنس سے ویڈیولنک خطاب مسئلہ کشمیرکی اہمیت کواجاگرکرنے میںجامعات بہترین کرداراداکرسکتی ہیں،وائس چانسلرسیددلنوازگردیزی

اتوار 17 نومبر 2019 17:50

#کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی حکومت آزاد علاقے میں اچھی حکمرانی، قانون کی عملداری اور شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناکر ریاست کو پاکستان کا بہترین ترقی یافتہ علاقہ بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ آزادکشمیر کو جدید فلاحی ریاست بنانے کا ہی وہ ہدف ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، سیاحت، صنعت وزراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ خطہ کو پورے پاکستان کی ترقی کا انجن بنایا جا سکے آزادکشمیر جنت ارضی کا ایک ٹکڑا اور دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے جس کی دلکش ہیت ارضی ، برف پوش پہاڑ، دریا، قدرتی چشمے، وادیاں، جنگلات، نباتات اور حیوانات اور قدرتی تنوع اور سب سے بڑھ کر محنتی، جفاکش اور ذہین لوگ اس خطہ کو دوسرے علاقوں سے ممتاز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے یونیورسٹی آف کوٹلی میںمنعقدہ پہلی انٹرنیشنل سائنس کانفرنس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںوائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی سیددلنوازگردیزی،مختلف ممالک سے سکالرزومندوبین،یونیورسٹی آف کوٹلی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان،یونیورسٹی کے طلباء وطالبات،پرنٹ والیکٹرانک میڈیانمائندگان کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

اختتامی تقریب میںپاکستان وآزادکشمیرکاقومی ترانہ پیش کیاگیا۔جبکہ مختلف طلباء وطالبات کی طرف سے ثقافت کواجاگرکرنے کے حوالہ سے مختلف سٹالزبھی لگائے گئے تھے۔سٹالزمیںپاکستان کے چاروںصوبوں سمیت آزادکشمیرکی ثقافت کوبھی بہترین اندازسے اجاگرکیاگیا۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ یونیورسٹی آف کوٹلی کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ سمیت ملک بھر سے ماہرین تعلیم، ماہرین سماجی علوم اور ماحولیاتی سائنسز کے ماہرین شرکت کر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اس کے ملک کے سماج اور معیشت پر اثرات، ایکو ٹورازم، ماحولیات اور پائیدار ترقی، قانون کی حکمرانی، اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف، سائبر لاء اور جرائم سے متعلق علوم، ثقافتی ورثہ اور زبانوں کے تنوع سمیت درجنوں دیگر موضوعات پر اپنے مقالہ جات پڑھیں گے اور طلبہ کو سماج میں نئے رجحانات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی طرف سے اہم موضوعات پر اظہار خیال کرنے کی دعوت دینے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کانفرنس میں پڑھے جانے والے مقالہ جات اور کانفرنس کی سفارشات کو مرتب کر کے آزادکشمیر کے تعلیمی ماہرین کے علاوہ پالیسی سازوں اور حکومتی اداروں تک پہنچائے گی تاکہ وہ ان سفارشات سے استفادہ کر سکیں۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات میں طلبہ کو مشینی تعلیم، خودکاری، روبوٹ کی تعلیم، مصنوعی ذہانت، کلائوڈ کمپیوٹننگ، بگ ڈیٹا اور بائیو ٹیکنالوجی سمیت دیگر جدید علوم کی تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان جدید علوم اور ٹیکنالوجیز کی تعلیم سے آزادکشمیر نہ صرف ترقی کی منازل حاصل کرے گا بلکہ علاقائی اور عالمی سپلائی چین کا حصہ بھی بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان جامعات کے چانسلر کے حیثیت سے انہیں اپنی جامعات کی قیادت اور طلبہ پر فخر ہے۔ طلبہ سے براہ راست مخاطب ہو کر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آپ پاکستان اور آزادکشمیر کا مستقبل ہیں اور آپ نہ صرف پاکستان کے بلکہ عالمی شہری ہیں۔ یہ کانفرنس آپ کے لئے سیکھنے کا ایک نادر موقع ہے، اپنے علم میں وسعت پیدا کریں اور اپنے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو امن کو گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پہلی انٹرنیشنل سائنس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی سیددلنوازگردیزی نے اپنے خطاب میں سکالرز ، مندوبین کاکامیاب کانفرنس کے انعقاد پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جامعات تبدیلی کامحرک ہوتی ہیںاوران سے معاشرے میںمثبت تبدیلیاںرونماہوتی ہیںموجودہ عہدسماجی علوم کی ترقی کاعہد ہے مسئلہ کشمیرکی اہمیت کواجاگرکرنے میںجامعات بہترین کرداراداکرسکتی ہیںسیددلنوازگردیزی نے کہاکہ کشمیرمیںجاری بھارتی جارحیت اورظلم قابل مذمت ہے اوران جبروتشدد کی کاروائیوںکے حوالہ سے ہم سب کومل کرپوری دنیاکوآگاہ کرناہوگاجبکہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ میںوسیع تجربہ رکھنے اورخوبصورت مقامات کی سیرکرنے والے مسٹرل پائول نے کہاکہ زندگی میںپاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیرکرنے کاموقع ملاہے قدرت نے پاکستان کوقدرتی وسائل اورخوبصورت مقامات سے نوازاہے پاکستان کے خوبصورت مقامات وادی سوات ،رومان پروروادی کاغان،گلیار،وادی کیلاش،وادی ہنزہ،شنگریلہ اوربالخصوص شمالی علاقہ جات سیاحوںکی خاص توجہ کامرکز ہیںپاکستان کے خوبصورت مقامات میںجہاں17بڑے دریابہتے ہیںیہاںسبزہ زاربھی ہیںمسٹرپائول نے ملٹی میڈیاپرپاکستان وآزادکشمیرکے خوبصورت مقامات کی تصاویراوروڈیوزبھی دکھائیں۔

مس کیتھرائن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی جوخلاف ورزیاںکررہاہے بین الاقوامی برادری کوچاہیے کہ وہ بھارت کواس طرح کی کاروائیوںسے روکے مس کیتھرائن نے کہاکہ وہ بھارت کے انسانیت سوزمظالم کوواپس جاکراپنے ملک جنوبی افریقہ اوردیگرمقامات پربے نقاب کریںگی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں