دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق روائتی صحافت میںجدت لانے کی ضرورت ہے‘سردار فاروق سکندر

ریاستی اخبارات کواشتہارات کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجائے گااورپریس فائونڈیشن کومزیدفعال بنایاجائے گاتاکہ صحافیوںکی فلاح وبہبودکویقینی بنایاجاسکے

پیر 18 نومبر 2019 15:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ دورجدیدکے تقاضوںکے مطابق روائتی صحافت میںجدت لانے کی ضرورت ہے صحافتی تنظیمیںآزادی صحافت اورصحافیوںکی فلاح وبہبودکے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیںریاستی اخبارات کواشتہارات کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجائے گااورپریس فائونڈیشن کومزیدفعال بنایاجائے گاتاکہ صحافیوںکی فلاح وبہبودکویقینی بنایاجاسکے صحافت کاشعبہ معاشرے کی اصلاح فلاح وبہبود،تعمیروترقی اورتحریک آزادی کشمیرکواجاگرکرنے کافریضہ انجام دینے کے لیے کلیدی کرداراداکر رہاہے میڈیاریاست کاچوتھاستون ہے اورعوام اس سے مثبت اورتعمیری کام کی توقع رکھتے ہیںمیرٹ،گڈگورننس اورتحریک آزادی کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی سربراہی میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف بنیادوںپرتعلیم یافتہ نوجوانوںکومیرٹ پرروزگارفراہم کرکے مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیںمحکمہ اطلاعات اورصحافی مل کرضلع کوٹلی کی ترقی اور خوبصورتی کواجاگرکریں-ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی دفتراطلاعات میںپریس کلب فتح پورتھکیالہ کے ممبران کوپریس کلب کی رجسٹریشن کاسرٹیفکیٹ دینے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔فتح پورتھکیالہ پریس کلب کے صدرشوکت اعوان کی قیادت میں عہدیداران و ممبران کے وفد نے ضلعی دفتراطلاعات میںوزیرمال سردارفاروق سکندرخان سے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ وصول کیا۔

اس موقع پرانفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،سابق پی آراوسردارطاہرمحمودایڈووکیٹ،سابق صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان، صدرپریس کلب فتح پورتھکیالہ شوکت اعوان،اے جے کے یونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی کے صدرشوکت قمر،کشمیرایکواکے منیجنگ ڈائریکٹرملک محمدالیاس ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق لون،سینئرصحافی سیدساجدالرب،سیدواجدالرب،ذوالفقارڈوگرہ،اے جے کے یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری مالیات حافظ ندیم ،سردارمحمدریاض خان، ابرارعالم،سردارعبدالرئوف خان،سیدقمرابرار،سابق صدرپریس کلب فتح پورتھکیالہ رمضان مغل کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔

وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پریس فائونڈیشن کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں او رصحافتی اداروں کو سہولیات فراہم کرنا اور صحافیوں کے مابین اتحاد و اتفاق قائم کرنا ہے۔حکومت آزاد کشمیر ریاستی میڈیا کی ترقی کی خواہاں ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ پریس کلب فتح پورتھکیالہ کے جملہ مسائل بھی جلدحل کیے جائیںگے۔

ضلعی آفیسراطلاعات سرداراکمل خان نے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کوپریس فائونڈیشن بارے بریفنگ بھی دیتے ہوئے کہاکہ فائونڈیشن صحافیوں کو پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ صحافیوں یا ان کے خاندان میں سے خدانخواستہ کسی کو ایسی بیماری ہو جس کا علاج آزادکشمیر میں ممکن نہ ہو تو وہ پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کروا سکے۔

تقریب کے آخرمیںوزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے رجسٹرڈ پریس کلب فتح پورتھکیالہ کے عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔پریس کلب فتح پورتھکیالہ کے وفدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 2004میںسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے صحافتی برادری کے دیرینہ مطالبہ اورخواہش پرپریس فائونڈیشن کاقیام عمل میںلایاجس پرصحافتی برادری سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی شکرگزارہے۔

پریس کلب فتح پورتھکیالہ کے وفد نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،وزیراطلاعات مشتاق احمدمنہاس،چیئرمین پریس فائونڈیشن جسٹس صداقت حسین راجہ،سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور وائس چیئرمین پریس فائوڈیشن سردار ذوالفقار علی ودیگرکابھی شکریہ اداکیا۔

سابق صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان ، صدراے جے کے یونین آف جرنلسٹس شوکت قمر،سینئرصحافی سیدساجدالرب،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق لون نے ضلع کوٹلی میںصحافیوںکے لیے رہائشی کالونی کے لیے سوکنال رقبہ ایوارڈکرنے پرحکومت آزادکشمیرکاخصوصی طورپرشکریہ بھی اداکیا۔تقریب کے اختتام پرسینئرصحافیوںممتازشمیم چوہدی مرحوم،لطیف جعفری مرحوم،کامران سکندرمرحوم،سرداراقلیل مرحوم، راجہ سجادمرحوم، چوہدری ظہورمرحوم کی صحافتی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیںخراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں