میر پور کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار چوہدری صہیب سعید کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے، راجہ نصیر احمد خان

حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم محمد فاروق حیدر کی قیادت میںعوام کیلئے سہولیات پیدا کرنے میں دن رات کوشاں ہے، وزیر بلدیات آزاد کشمیر

منگل 19 نومبر 2019 19:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خا ن نے کہاکہ میر پور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری صہیب سعید کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںعوام کیلئے سہولیات پیدا کرنے میں دن رات کوشاں ہے،آزاد کشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ کے نفاذ ، این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے شفاف بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی ، وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل، آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں فری ایمر جنسی سروسز کی فراہمی، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ہائیڈرل کے منصوبہ جات کے واٹر یوز چارجز کی رائلٹی کو 15پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ دس پیسے کرنا اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دو گنا اضافہ مسلم لیگ (ن) کی ہمہ گیر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی کے فضل وکرم سے حکومت آزاد کشمیر کارکردگی کے لحاظ سے بہتر اور برتر ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم نے عوام کے مسائل حل کرنے اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خون پسینہ ایک کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خا ن نے سہنسہ برقیات ڈویژن کے قیام کے حوالے سے لیگی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں آزاد کشمیر کے تاریخی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی آزاد کشمیر حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کا جو عمل شروع ہوا ہے اسے مسلم لیگ (ن) ہی آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتی ہے آزاد کشمیر کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن اپنے دور اقتدار میں عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر حفاظت کی اور اربوں روپے کی بچت کر کے ملکی تاریخ میں نایاب مثال قائم کی ہے انہوں نے کہا کہ میر پور کے ضمنی الیکشن میں آل جموں و کشمیر جے یو آئی کا لیگی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ اور آزاد امیدوار راجہ طاہر کا ن لیگ کے حق میں دستبردار ہونا اور گلی کوچوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے چرچے چوہدری صہیب سعید کی کامیابی کے واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ 13ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ختم نبوت اور نامو س رسالت کے تحفظ کو یقنی بنانا ہماری حکومت کے نصیب میں تھا وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خا ن نے کہاکہ 24نومبر کو میرپور کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فصلی بیٹروں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے لیگی رہنمائوں وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خا ن سے ہونے والی ملاقات میں برقیات کے ڈویژن کے قیام پر آزاد کشمیر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان اور وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوام دوست اقدام قرار دیا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں