وزیراعظم آزاد کشمیر کی سردار سکندر حیات خان سے ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

منگل 3 دسمبر 2019 12:42

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے ملاقات کی وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سالار جمہوریت سردار سکندر خان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا اس موقع پر وزیر مال سردار فاروق سکندر خان ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی خورشید احمد قادری ،صدر بار ظہیر بابر چغتائی ، اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری طارق گجر، خاور منہاس ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں