کوٹلی ،تھانہ پولیس سہنسہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون تین منشیات فروش گرفتار

منگل 3 دسمبر 2019 17:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) تھانہ پولیس سہنسہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون تین منشیات فروش روالپنڈی سے ہیروئن اور چرس لاتے ہوے ہولاڑ پکڑے گئے گاڑی ضبط مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ عرفان بھٹی نے ہمراہ چوکی آفیسر ہولاڑ سردار ظفر، فخرالسلام ڈی ایف سی دلشاد قمر معہ نفری مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی روالپنڈی سے آنے والی ٹوڈی کار نمبرLEC/5159کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی 1250گرام ہیروئن اور1250گرام چرس برآمد کر کے تین ملزمان ببلو ولد اشتیاق ساکن سرساوہ نعمان ولد مختار ساکن بلوچ دائود ولد شہپال ساکن سونچل کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں