تھانہ پولیس چڑہوئی کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع

بدھ 4 دسمبر 2019 14:59

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) تھانہ پولیس چڑہوئی کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی ہدایت پر ایس ایچ او چڑہوئی راجہ عامر فاروق نے ہمراہ اے ایس آئی محمد رشید،تفتیشی افسرزاہد حسین،محمد مطلوب،سردار کاشف،ڈی ایف سی ساجد محمود ،مرتضٰی احمد معہ نفری دوران گشت گیدر گلیاں کس چڑہوئی مشکو ک شخص جس کا نام وقاص شوکت ولد شوکت ساکن چہاولہ چڑ ہوئی سے دوران تلاشی 840گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں