میاںمحمدنوازشریف نے شب وروز محنت کرکے ملک کی خدمت کی ملک سے بجلی بحران ختم کیا‘شرکاء

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) ممبرجنرل کونسل پاکستان مسلم لیگ ن سردارمشہودمحمودکی رہائش گاہ پرسابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی جلدصحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیا۔دعائیہ تقریب میںڈویژنل صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رضوان،حلقہ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردارعارف ناز،سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سردارمعروف طفیل،ن لیگی کارکنان الطاف بھٹی،عامرملک،طفیل گجرکے علاوہ ن لیگی کارکنان کی کثیرتعدادشریک تھی۔

شرکاء تقریب نے کہاکہ میاںمحمدنوازشریف مملکت خدادادپاکستان کاقیمتی اثاثہ ہیںملک کے لیے میاںمحمدنوازشریف نے شب وروز محنت کرکے ملک کی خدمت کی ملک سے بجلی بحران ختم کیااورملک پاکستان کومعاشی طورپرمستحکم کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادخطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کردیاہے این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوانوںکومیرٹ پرروزگارمل رہاہے شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںمودی سرکارنے غیرآئینی اقدامات کے بعدبھارت کے اندرلوک سبھاکے ذریعے شہریت کامتنازعہ آئین منظورکرانے کاگھنائوناجرم کرکے بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب کردیاہے۔

شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںکشمیریوںپربھارتی مظالم اورلائن آف کنٹرول پرآئے روز بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ پاکستانی عوا م اورکشمیریوںکارشتہ کمزورنہیںکرسکتی۔ تقریب کے آخرمیںاستحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورمیاںمحمدنوازشریف اورآزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی جلدصحت یابی کے لیے دعابھی کی گئی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں