سماہنی فیسٹول کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

سماہنی فیسٹول تاریخ سازفیسٹول ہوگااوراس سے ٹورازم پالیسی، ریاست بھرمیں سیاحت کوفروغ ملے گا‘ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی

پیر 24 فروری 2020 14:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب نے کہاہے کہ سماہنی فیسٹول کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔فیسٹول کے حوالہ سے عوام میںخاصہ جوش وخروش پایاجاتاہے سماہنی فیسٹول تاریخ سازفیسٹول ہوگااوراس سے ٹورازم پالیسی، ریاست بھرمیں سیاحت کوفروغ ملے گاوزیراعظم آزادجموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان، وزیر اطلاعات ،سیاحت و امور نوجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس ، سیکرٹری اطلاعات و سیاحت محترمہ مدحت شہزادکی انتھک کوششوںاورڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال کی خصوصی دلچسپی کے باعث سماہنی فیسٹول کوچارچاندلگیںگے ۔

انہوںنے کہاکہ سماہنی فیسٹول کے آغازسے ٹورازم پالیسی،شعبہ سیاحت کوفروغ ملے گا وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر سیاحت ، اطلاعات و امور نوجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس ، سیکرٹری اطلاعات و سیاحت محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال خان کی سیاحت کے فروغ کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں سماہنی فیسٹیول کا انعقاد آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت، ریاستی ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت قدم ہے آزاد کشمیر بھر اور جڑواں شہروں کے شہری سماہنی فیسٹیول کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں سماہنی فیسٹیول خطہ کے مثبت امیج کو اجاگر کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سماہنی فیسٹیول خوش آئندہے سماہنی فیسٹیول کی بدولت سیاحوں کو معروف مذہبی مقام بابا شادی شہید کی زیارت کا جہاں موقع ملے گا وہاں بابا شادی شہید پر میلے کے انعقاد کی بدولت محفل سماع کا انعقاد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی بھمبر کے معروف مقام سماہنی میں منعقد ہونے والے سماہنی فیسٹیول کا لطف اٹھانے کے لیے بے تاب ہے سماہنی فیسٹیول نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنے فن اور جوہر دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور عوام کی تفریح کا توجہ کا مرکز بھی ثابت ہو گا ۔

انہوںنے کہا کہ سماہنی فیسٹیول تاریخ رقم کرے گا سماہنی فیسٹیول کے انعقاد کی بدولت جہاں سیاحت کے فروٖغ میں مدد ملے گی وہاں ریاست میں خوشحالی آئے گی وہاں عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں