کوٹلی، میاں غلام قاسم ؒ کے چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد

پیر 24 فروری 2020 19:01

کوٹلی ر آزادکشمیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) والی کشمیر باجی میاں الف دین ؒ کے پوتے اور باجی میاں جماں ؒ کے فرزند باجی میاں غلام قاسم ؒ کے چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد۔ اس موقع پر قرآن خوانی، ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے سیرت النبی ﷺ،انبیاء اوراولیاء کرام کی شان پردرس و خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں خصوصی دعا و لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا انعقادسجادہ نشین بیٹھک بڑالی کس باجی میاں حافظ عبدالرحمان، سجادگان باجی میاں عبدالعزیز، باجی میاں عبدالغفور،باجی میاں عبدالرئوف کی زیر نگرانی بیٹھک (باجی میاں غلام قاسمؒ) عباس پور میں کیا گیا۔دعائیہ تقریب میںوزیر حکومت چوہدری محمد یاسین گلشن نے بطور خاص شرکت کی۔مفتی کشمیر امیر اہلسنت و جماعت محمد حسین چشتی نے اختتامی دعا فرمائی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں