انچارج وزیر اعظم آزادکشمیر ہائوس قاضی عبدالقدوس و صدر معلم بوائز ہائی سکول سیدپور قاضی ذوالفقار احمد کی والدہ سیدپور کھوئی رٹہ میں وفات پا گئیں

جمعرات 12 مارچ 2020 15:27

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) انچارج وزیر اعظم آزادکشمیر ہائوس قاضی عبدالقدوس و صدر معلم بوائز ہائی سکول سیدپور قاضی ذوالفقار احمد کی والدہ سیدپور کھوئی رٹہ میں وفات پا گئیں نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں سیدپورکھوئی رٹہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سماجی وسیاسی رہنمائوں،تاجروں،صحافیوں،این جی اوز کے رہنمائوں،علمائے کرام ،محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے نماز جنازہ میںشرکت کی بعد از نماز جنازہ سیدپور کے مقام پر مرحومہ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیامرحومہ کی وفات پر سیاسی وسماجی رہنمائوں ،تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ کے صدر امتیاز احمد،جنرل سیکرٹری عامر خلیل،تاجر رہنما طاہر محمود راجہ،مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ شراکت خان،پیپلز پارٹی کے رہنما وقاص ضمیر،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما رمیز مجید،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر رفیق بجاڑوآل این جی اوز کے صدر ظفر اقبال غازی،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ تصور علی و دیگر نے قاضی عبدالقدوس و قاضی ذوالفقار احمد کی والدہ محترمہ اور کھوئی رٹہ کے ممتاز تاجر قاضی محبوب کی نانی محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کیا ہے اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے لئے اجر عظیم کی دعا کی ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں