کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں طوفانی بارشیں،لینڈ سلانڈنگ نے تباہی مچا دی، مکان زمین بوس،لاکھوں کا نقصان

جمعرات 12 مارچ 2020 15:27

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں طوفانی بارشیں،لینڈ سلانڈنگ نے تباہی مچا دی، مکان زمین بوس،لاکھوں کا نقصان متعدد مقامات پر راستے بند، ایل او سی سے ملحقہ گائوں کی سڑکیں پختہ نہ ہونے سے متاثرین کی مسائل میں مزید اضافہ،صفائی نہ ہونے سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے بدبو تعفن نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر کی طرح کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں بھی گزشتہ روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شدید بارشوں کی وجہ سے کھوئی رٹہ سے ملحقہ گاوں سیری خانپور میں محمد گلبہار بٹ کا مکان شدید بارشوں کے باعث زمین بوس ہو گیا لاکھوں روپے کی املاک و قیمتی سامان تباہ ہو گیا گزشتہ روز سے جاری بارشوں کی کی وجہ سے درکوٹ کراس سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چڑھوئی، میرپور،سیری سڑک ٹریفک کے لئے بند ہو گئی متعدد مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راستوں بند ہونے کی اطلاع آ رہی ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر واقعہ گائوں منڈی گجراں، چیر، خانپور، جوگالپال، ٹھنڈی کسی ، کوٹ بھٹیاں کی سڑکیں پختہ نے ہونے کی وجہ سے دلدل بن گئی جس کی وجہ سے متاثرین اویل سی مکمل طور پر گھروں میں مقیم ہو کر رہے اد ھر کھوئی رٹہ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے مختلف جگہوں سے شہر کی سڑک تالاب کا منظر پیش کر نے لگی گندگی اور پانی جمع ہونے سے بدبو اور تعفن نے تاجروں اور شہری آبادی کو ذہبی اذیت میں مبتلا کر دیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں