ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف دن رات محنت کرکے عام عوام کی خدمت کر نے پر مبارکبادکے مستحق ہیں،سردار فاروق سکندر

کروناوائرس ایک ناگہانی آفت ہے جس پرعوام اجتماعی طورپرمتحدہوکرہی اس آفت پرقابو پاسکتے ہیں،وزیر مال آزاد کشمیر

منگل 31 مارچ 2020 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف جس طرح دن رات محنت کرکے عام عوام کی خدمت کررہے ہیںاس پروہ مبارکبادکے مستحق ہیںکروناوائرس ایک ناگہانی آفت ہے جس پرعوام اجتماعی طورپرمتحدہوکرہی اس آفت پرقابو پاسکتے ہیںکروناوائرس نے ساری دنیاکواپنی لپیٹ میںلیاہواہے کروناوائرس سے اب تک لاکھوںلوگ متاثرہوچکے ہیں ہمیںانفرادی اوراجتماعی طورپرمل کراس موذی وائرس کامقابلہ کرناہوگا عوام حفاظتی اقدامات میںحکومت ،ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اورقانون نافذکرنے والے اداروںکے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

حکومت آزادکشمیرنے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںکروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے کے لیے مختصروقت میںپوری ریاستی مشینری کومتحرک کرکے جواقدامات اٹھائے ہیںوہ قابل تعریف ہیںاس سلسلہ میںمحکمہ صحت کے ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگرعملہ نہائت مستعدی اورپیشہ ورانہ مہارت سے اس وبا کامقابلہ کرکے انسانی جانوںکومحفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت کوششیںکررہاہے۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیر،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنائے ہوئے ہیں۔اس ناگہانی وباسے کامیابی سے نمٹنے کے لیے علماء اورمذہبی رہنمائوںکابھرپورتعاون بھی لائق تحسین ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںحکومت آزادکشمیرکی طرف سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دوکاڈک مانیٹر، دو وینٹی لیٹر،تین بی پی سیٹ ،پرسنل پروٹیکٹوکٹس ودیگرسامان مہیاکئے جانے کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسیکرٹری(ر)ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارنصراللہ خان،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ڈی ایم ایس ڈاکٹرانصارملک،ڈاکٹرعمیر،ڈاکٹرشہزاد،ڈاکٹرسردارعثمان نعیم،سابق صدرپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرسردارنصراللہ خان،انچارج شعبہ وینٹی لیٹرڈاکٹرخاورشاہ،پی آراوٹووزیرمال راجہ رضوان،اے ڈی سول ڈیفنس سرداررفیق، لیگی رہنما سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ،صدرغیرجریدہ سردارنازک،لیگی رہنما چاچا میرو ، فارمااسسٹ چوہدری فیصل،یوتھ ونگ کے ملک نصیر،چوہدری افضال کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ آزادکشمیرکے تمام چھوٹے بڑے شہروںاورقصبوںمیںلاک ڈائون کرکے لوگوںکوایک جگہ جمع ہونے سے روکنے،سماجی اورمذہبی تقریبات میںعوام کی کم سے کم شرکت کویقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیںجن کامقصدعوام کی جان کی حفاظت کویقینی اورکروناپھیلائوکوروکناہے اوراس مقصدکے لیے عوام مجموعی طورپرحکومت محکموںاور قانون نافذکرنے والے اداروںکے ساتھ تعاون کررہے ہیںوزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے عوام سے ایک بارپھراپیل کی کہ وہ ایسے اشخاص سے جسمانی طورپردوررہیںجن کے بارے میںکروناسے متاثرہونے کاشبہ ہو۔

کروناسے متاثرکسی شخص سے ملنے کے بعداپنے ہاتھوںکواچھی طرح دھوئیںسینے اورسانس کی بیماریوںمیںمبتلاافرادصحت مندلوگوںکے قریب کھانسے اورچھینکنے سے گریزکریںایسی جگہوںپرجانے سے گریزکریںجہاںزیادہ انسانی ہجوم ہو۔انہوںنے کہاکہ اگرآپ میںسے کسی شخص نے گزشتہ 14دنوںمیںبیرون ملک کاکوئی سفرکیاہواورکھانسی،بخار،گلے کے دردیاسانس لینے میںدشواری ہوتو فوری طورپر قریبی قرنطینہ سنٹر،ہیڈکوارٹرہسپتال سے رجوع کریں۔

اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندرخان کوایم ایس ڈاکٹرسردارنصراللہ خان نے بریفنگ دینے کے بعدوزیرمال سردارفاروق سکندرخان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ آپ کی ذاتی دلچسپی اورآپ کی کوششوںکی بدولت ممکن ہواہے۔ہسپتال میں جدیدطبی سہولیات,وینٹی لیٹر پہنچانے پراہلیان کوٹلی،ڈاکٹرز نے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرحکومت سردارفاروق سکندرخان اوروزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ اس مشکل گھڑی میںوزیرمال سردارفاروق سکندرخان ضلع کوٹلی کے عوام سے رابطی,انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جس پر انکی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں