کوٹلی،ڈپٹی کمشنرکے کرونا کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کے احکامات جاری ،پولیس کی اضافی نفری تعینات

منگل 31 مارچ 2020 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرسردار عمر اعظم نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں کوٹلی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کوٹلی میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اورپرائیویٹ گاڑیوں پر2افراد سے زائد کے بدوں ٹھوس وجوہات سفرکرنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے دفعہ144نافذکردیاہے۔خلاف ورزی پرکاروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں