کوٹلی،سابقہ رنجش کا شاخسانہ ،اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر عدالت کے باہر فائرنگ ،عام شہری گولی لگنے سے شدید زخمی

فائرنگ کرنے والے ملزم کو کچہری ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاران نے دبوچ لیا ،مقدمہ درج ،تفتیش شروع ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 31 مارچ 2020 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) سابقہ رنجش کا شاخسانہ ،اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر عدالت کے باہر فائرنگ کردی گئی ، فائر نگ کی زد میں آ کر عام شہری گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو کچہری ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاران نے دبوچ لیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ چوہدری شہزاد کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم یاسر ولد منشی خان ساکن پنجڑہ ڈڈل کے والد منشی خان نے کچھ عر صہ قبل رضوان رشید وغیرہ ملزمان کے خلاف (ب) کے اغواء کا مقدمہ علت نمبر 78/20بجرائم ZHA/10/11/16/19درج کروایا تھا جس پرپولیس چوکی سرساوہ نے لڑکی کو برآمد کر کے مقدمہ میں نامزد ملزم مقصود کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ باقی ملزمان عبوری ضمانتوں پر تھے اسی دوران مستغیث مقدمہ نے دیگر افراد نے مل کر منشی وغیرہ پر حملہ کر دیا تھا جس کو مقدمہ مطلوب ولد نور محمد کی مدعیت میں ان پر بجرائم APC147/14/149/337AF504کے تحت درج تھا آج اغواء کے مقدمہ میں ملزمان ضمانت کے لیے کوٹلی کچہری آئے تو ملزم نے ان پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عام شہری عجب خان ساکن سہنسہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا جب کے زخمی ہونے والے شخص کو ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں