کھوئی رٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم سواریاں محفوظ رہیں ‘گاڑیوں کو نقصان پہنچا

پیر 13 جولائی 2020 13:13

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) کھوئی رٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم سواریاں محفوظ رہیں گاڑیوں کو نقصان پہنچا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ ہسپتال چوک میں مہران کار اور سوزوکی میں زبردست تصادم ہوا لیکن سواریاں محفوظ رہیں حادثہ کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اس سے قبل بھی اس چوک میں کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال چوک کو باقاعدہ چوک بنایا جائے ہسپتال چوک مصروف ترین چوک ہے جس میں رکاوٹ نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں